YouTube is a Free Platform
یوٹوب ایک فری شوشل میڈیا پلٹ فارم ہے، جس سے اب تک نہ جانے کتنے لوگ بہت کچھ سیکھ کر دنیا کو سکھا رہے ہیں، یوٹوب کی کوئی قید نہیں ہے کہ تمہارے پاس ڈگری ہے یا نہیں، پڑھے لکھے ہیں یا نہیں وغیرہ، ان تمام اصول و ضوابط کے پرے ہے، اگر آپ نے بہت کچھ سیکھ لیا ہے، یہ یوٹیوب آپکے کمائی کا ذریعہ بن جائیگا، اگر نہ سیکھا ہوتو یہ آپ کو پہلے سکھائیگا اور پھر وہ سب کچھ جو سیکھا ہے اس کے ذریعے کمائی کا ذریعہ بن جائیگا، اگر…اگر گھومنے پھرنے کے شوقین ہیں تو آپکے پاس موقع ہے کہ اس کا استعنال کرکے کچھ کمپنیوں کے ساتھ ملکر انکے اشتہارات کے ذریعہ بہت سی انکم کا ذریعہ بنا سکتے ہیں
یوٹوب فری کیوں ہے؟؟
یوٹوب فری ہے بھی اور نہیں بھی….اگر ہم اسکا استعمال کوئی نئی چیز سیکھنے میں کرتے ہیں تو یہ فرے ہے، مگر ہم جب اسکا استعمال دل بہلانے، اور ٹائم پاس کیلئے کرنے لگے تو یہ دنیا کا سب سے مہنگا پلٹ فارم ہو جاتا ہے، کیونکہ اس دنیا میں سب سے قیمتی چیز آپکا وقت ہے، اگر ہمنے اسکو یونہی ضائع کیا تو یہ لوٹ کر نہیں آتا صرف ندامت چھوڑ جاتا ہے، اور جولوگ اس وقت کا استعمال بہترین طریقے سے کرتے ہیں یہ انکے لئے کامیابی کا سامان بن جاتا ہے، اپنے وقت کو کہیں بھی لگانے سے پہلے یہ ضرور سوچیں کہ آپ کو واپسئ میں کیا مل رہاہے، کوئی کمپنی آپکو کام کرنے کا اتنا ہی پیسہ دیتی ہے، جتنا آپ اسکی ترقی میں وقت صرف کرتے ہیں، یہاں تک کہ وہ آپ کو پابندی کرنے کا الگ سے انعامات دیتی ہے
فائدہ کن کو ہوتا ہے؟؟
جو لوگ یوٹوب سے سیکھتے ہیں، انکو سب ے زیادہ فائدہ ہوت ہے، کیونکہ یوٹوب پر ہر وہ کورس موجود ہیں جو کلاس میں جاکر لوگ پیسے دیکر کرتے ہیں، اور جو لوگ اس پر سکھاتے ہیں، انکو بھی بہت سے فائدے حاصل ہوتے ہیں، ویوز کے حساب سے کچھ انکم کے راستے ہموار ہوتے ہیں، اور بہت سے لوگ جو آنلائن کورسس کو اپنی ویب سائٹ پر فیس لیکر دیتے ہیں انکو لوگوں کے درمیان معروف کرانے کا وہ اچھا پیسہ دیتے ہیں، ساتھ ہی کچھ لوگ کاتب ہیں جو بہت سی کتابیں لکھتے ہیں اور اسکو اس پلٹ فارم کے ذریعے لوگوں میں معروف کراتے ہیں، بہت سی کمپنیاں جو پروڈکٹ کا کاروبار کرتی ہیں وہ بھی انکے اشتہارات کا خاصا پیسہ دیتی ہیں، اس کے علاوہ اور بھی کئی طریقوں سے لوگ یوٹوب سے فائدہ اٹھا تے ہیں
ہم کیسے فائدہ أٹھائیں ؟؟
بهت سے طریقے ہیں جن سے ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں، سب سے زیادہ معروف تو یہ ہیکہ ہم ویڈیو بنا کر اس پر ڈالیں اور اسکے مشاہدین سے ہونے والی انکم سے مستفید ہوں، ساتھ ہی ایک اور بہت بڑا کام ہے کہ ہم کسی اچھی کمپنی کے پروڈکٹ کو پرموٹ کریں، قبل اس کے کہ ہم لوگوں کو کہیں کہ وہ اس کمپنی کے پروڈکٹ استعمال کریں، ہمیں خود بھی اسکو استعمال کر کے دیکھ لینا چاہیئے کہ کیا واقعی اس میں دم ہے یا نہیں، پروڈکٹ کیسی بھی طرح کا ہو سکتا ہے، خواہ وہ روز مرہ میں استمعال کی جانے والے سامان ہوں یا پھر کتابیں وغیرہ یا پھر کورسس، اہم یہ ہیکہ آپ خود جانچ پرکھ کر لیں، اسکے بعد لوگوں کو کہیں.
....اہم نوٹ....
آگے کے بلاگ میں یوٹوب پر کتنے طرح کے چینل ہیں؟، کس طرح کے ہم کو بنانا چاہیئے؟، ابھی کون سے مضامین ہیں جن پر کوئی گفتگوکرتے ہوئے نظر نہیں آرہا ہے؟، اس طرح کی تمام معلومات اور طریقے لکھے جائیں گے، تاکہ آپ اگر اسکو کرنے کے خواہشمند ہوں اور آپ کے پاس معلومات نہ ہو تو بہ آسانی پڑھ کر سمجھ کر اسکو کر سکیں، اور کسی بھی طرح کی کوئی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، اگر آپکو نہ سمجھ آرہا ہو تو ہم سے رابطہ کریں، ہر ممکن آپ کی رہنمائی کی جائیگی