What is Stock Market
اسٹاک مارکیٹ=شیئر مارکیٹ=ایکویٹی مارکیٹ Stock Exchange ان سب کا ایک ہی مطلب ہے یہ وہ مارکیٹ ہوتا ہے۔ جہاں پر آپ کسی بھی کمپنی کے Stock خرید و فروخت کرسکتے ہیں۔ شیئر خرید نے کا مطلب ہیکہ آپ کسی کمپنی کی Ownership خرید رہے ہیں۔ یعنی کچھ فیصد آپ اس کمپنی کے مالک بن رہے ہیں۔لب لباب یہ کہ اگر کمپنی کو نفع ہوتا ہے تو آپ بھی اس میں برابر کے شراکت دار ہونگے اور نقصان ہوا تو آپ کو بھی ہوگا۔ ایک مثال سے سمجھیں کہ آپ کوئی تجارت شروع کونا چاہتے ہیں اور اس میں بیس ہزار روپے کی ضرورت اور آپ کے پاس صرف ۱۰ہزار ہی ہیں ایسی صورت میں آپ کسی دوست کے پاس جاتے ہیں اور ۱۰ہزار کی انویسٹمینٹ کرنے کیلئے کہتے ہیں بدلے میں %50 آپکا اور %50 آپکے دوست کا یہاں پر یہ ہوا کہ آپ نے اپنی کمپنی کے ۵۰ فیصدی شیئر اپنے دوست کو دے دیئے ہیں۔ یہی چیز بڑے پیمانے پر اسٹاک مارکیٹ میں ہوتی ہے بس فرق یہ ہیکہ وہاں دوست کے پاس جانے کے بجائے پوری دنیا سے کہتے ہیں کہ آئیں ہمارے شئیر خریدیں (You Offer Shares to The Public )
History & Purpose of Shares
کہاجاتا ہیکہ شیئر بازار کی شروعات آج سے قریب چار سو سال پہلے ہوئی تھی۔ ایک کمپنی جسکا نام (The Dutch East India Company) تھی جو آج کے وقت میں نیدر لینڈ ہے اس زمانے میں لوگ درآمد و برآمد کیلئے جہاز و کشتیوں کا استعمال کیا کرتے تھے پوری دنیا کا نقشہ وجود نہیں پایا تھا یہ کمپنی اپنی کشتیوں و جہازوں کو دنیا کی کھوج و تجارت کیلئے ہزاروں کلومیٹر تک بھیجتی تھی یہ سفر نہایت ہی طویل ہوا کرتا تھا۔ اس کیلئے بہت سارے پیسے کی ضرورت ہوتی تھیں اور کسی بھی ایک انسان کے پاس اتنا نہیں ہوا کرتا تھا۔ اس کمپنی نے عام لوگوں کو Offer دیا کہ آؤ ہمارے سامان و کشتیوں پر پیسہ لگاؤ کہ جب یہ دوسرے ملکوں کا سفر کرینگی اور وہا جو کچھ بھی اشیاء کی خرید و فروخت ہوگی اس سے جو نفع ہوگا اسکا کچھ حصہ آپ سب کو مل جائے گا لیکن یہ کام بہت Risky ہوا کرتا تھا کیونکہ اس وقت میں آدھے سے زیادہ جہاز واپس ہی نہیں آتے تھے گم ہوجاتے، ٹوٹ جاتے، یا لوٹ لئے جاتے تھے وغیرہ پریشانیاں تھیں۔ تو Investors نے دیکھا کہ ایک جہاز کے بجائے کئی جہازوں میں پیسے لگائے جائیں تاکہ کوئی سلامت لوٹے تو منافع کی شکل بن سکے۔ ایک جہاز کئی Investors سے پیسے لیتا تھا جس سے Stock Market وجود میں آگیا۔ اور لوگ وہاں کے Docks پر آکر پیسے انوسٹ کیا کرتے تھے۔ Docks وہ جگہ تھی جہاں سے جہاز نکلتے تھے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ سسٹم کامیاب ہوگیا کیونکہ کمپنی کو جو پیسوں کی کمی تھی وہ لوگوں سے پوری ہوجاتی تھی اور عوام کو اور زیادہ پیسہ کمانے کا ذریعہ بھی مل گیا تھا۔ آج ہر ملک میں اپنا ایک Stock Exchange ہے اور ممالک کی اقتصادی حالت اسی پر منحصر ہیں۔
What Is Stock Exchange
یہ Stock Exchange وہ جگہ ہے وہ Building ہے جہاں پر لوگ اسٹاک کی خرید و فروخت کرتے ہیں دو قسموں میں اس کی تقسیم کی گئی ہے 1) Primary Market اور 2) Secondary market پرائمری مارکیٹ وہ ہے جہاں پر کمپنیاں اپنے شئیر کو بیچتی ہیں اب یہ کمپنی کے اوپر ہیکہ وہ اپنے شئیر کی قیمت کیا رکھتی ہے کچھ اصول و ضوابط کا لحاظ کیا جاتا ہیکہ کیونکہ یہ Demand پر ہی منحصر ہوتا ہیکہ لوگ شیئر کیلئے کتنا پیسہ دینے کو تیار ہیں۔ آج کل کمپنیاں ایک رینج تیار کرلیتی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ اتنی اور کم سے کم کتنی قیمت ہوگی۔
How Many Shares Can a Company Have
ایک بات جو ذہن نشین کرنی ہے وہ یہ کہ کمپنی کے تمام شئیر کہ قیمت برابر ہوتی ہے اب یہ کمپنی کے اوپر ہیکہ وہ کتنے شئیر بنائے۔ ایک لاکھ Value ہے اگر تو وہ ایک روپئے کے ایک لاکھ بھی بنا سکتی ہے اور 0.5 پیسے کے ۲لاکھ شئیر بھی بنا سکتی ہے۔ جب کمپنیاں اپنے شئیر فروخت کرتی ہیں تو کبھی بھی مکمل طور پر فروخت نہیں کرتیں جو ایک مالک یعنی کہ CEO ہمیشہ اکثریت اپنے پاس رکھتا ہے تاکہ اسکو فیصلہ لینے کی آزادی ہو۔ اگر سارے شئیر فروخت کردئے جائیں تو جتنے بھی لوگوں نے خریدا ہے تمام مالک بن گئے ہیں کمپنی کے تو انہیں فیصلہ لینے کا حق حاصل ہوگیا۔
Who is The Boss of the Company
جس انسان کے پاس کمپنی سے سب سے زیادہ شئیر ہوں یا جس کے پاس %50 سے زیادہ شئیر ہوں اس کے پاس Decision Making Power ہوگی اس لئے جتنے بھی Founder ہوتے ہیں وہ ہمیشہ پچاس فیصد شئیر اپنے پاس ہی رکھتے ہیں۔ جیسے Facebook کا تقریباً %60 شئیر مارک زکر برگ کے پاس ہی ہے۔ اب جن لوگوں نے کمپنی سے شئیر خریدے ہیں اس شئیر کو وہ عام لوگوں میں فروخت کر سکتے ہیں۔ اسے Secondary Market کہتے ہیں۔ جہاں پر لوگ اپنے آپ میں شئیر کی خرید و فروخت کرتے ہیں۔
پہلا تھا Primary Market جس میں کمپنی نے قیمت طے کی تھی۔
دوسرا Secondary Market یہاں کمپنی اپنے شئیر کی قیمت کا کچھ نہیں کرسکتی کیونکہ Company Can Not Control Share Price اب یہ اوپر نیچے ہوتے رہیگا یہ دیکھ کر کہ کسی Share کے خرید و فروخت کی Demand & Supply کتنی ہے۔
India’s Stock Exchange
تقریباً ہر بڑے ملک میں ایک اسٹاک مارکیٹ ہوتی ہے ہندوستان میں دو سب سے مشہور Stock Exchanges ہیں ۱) Bombay Stock Exchange جسمیں تقریباً 5400 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں ۲) National Stock Exchange جسمیں 1700 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ NSE اور BSE۔ اتنی ساری کمپنیاں ہیں اگر ہمیں یہ دیکھنا ہو کہ کمپنیوں کی قیمتیں اوپر جارہی ہیں یا نیچے جارہی ہیں اس کو دیکھنے کیلئے ایک طریقہ کار تیار کیا گیا ہے ۱) Sensex ۲) Nifty.
What is Sensex
یہ Sensex Bombay Stock exchange کی Top 30 کمپنیوں کا Trand بتاتا ہیکہ انکی قیمتیں اوپر جارہی ہیں یا نیچے Sensex کا مطلب ہے Sensitivity Index اسکا ایک نمبر ہوتا ہیکہ اس نمبر کی خود میں کوئی زیادہ اہمیت نہیں ہوتی مگر جب ماضی سے موازنہ کیا جائے تو اسکی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے کیونکہ اسے ۳۰ کمپنیوں کو ملا کر فوراً کاؤنٹ کیا جاتا ہے جو یہ دکھاتا ہیکہ ان ۳۰ کمپنیوں کے شئیر کی قیمتیں پچھلے ۵۰سالوں میں کتنی اوپر گئی ہیں۔
What is Nifty
بالکل Sensex کی طرح ہی Nifty بھی ہوتا ہے۔National + Fifty یعنی کہ National Stock Exchange کی Top 50 کمپنیوں کے شئیر کی قیمتیں کیا ہیں یہ Nifty دکھاتا ہے۔
How to Sell Your Company’s Shares
اگر ایک کمپنی Stock Exchange پر جاکر اپنے Shear فروخت کرتی ہے تو اسے Public Listing کرانا کہتے ہیں۔ کوئی کمپنی پہلی بار کررہی ہوتو اسے IPO یعنی Initial Public offering کہتے ہیں۔ پرانے دور میں یہ کام کافی سہل تھا لیکن آج کے وقت میں یہ Process کافی طویل اور Complicated ہوگیا ہے۔ کیونکہ آج کے دور میں دھوکا دینا آسان ہوگیا ہے کوئی بھی بندہ اپنی کمپنی کی جعلی Profile بناکر لوگوں کو بے وقوف بنا سکتا ہے۔ اسی سے بچنے کیلئے Stock Exchange کے Process کو مشکل اور Complicated بما دیا گیا ہے۔ اور انڈیا میں اس طرح سے کئی Scam ہوئے ہیں۔Harshad Mehta Scam 1992 اور Satyam Scam 1996 یہ سب یہی تھا Stock Exchange میں Listing کرائی لوگوں کو بےوقوف بنایا پیسے لئے اور غائب ہوگئے۔ جس کے بعد Indian Stock Exchange کو مکمل طور سے بدل کر محفوظ دائرے میں لایا گیا۔
How Can You Buy Shares
پہلے تو Docks پر جاکر Shares کو خریدا جاتا تھا لیکن اور انٹرنیٹ سے پہلے BSE یا NSE میں جاکر خرید و فروخت ہوتی تھی مگر انٹرنیٹ کی ایجاد نے اسکو نہایت آسان کردیا ہے۔ حال میں Stock Exchange میں پیسے Investe کرنے کیلئے صرف تین چیزوں کی ضرورت ہے۔
۱) بنک اکاؤنٹ(Bank Account) اس لئے کہ آپ کو اپنے پیسوں کی ضرورت ہوگی Stocks خریدنے کیلئے۔
۲) ٹریڈنگ اکاؤنٹ (Trading Account) اس لئے کہ آپ پیسے انویسٹ کرسکیں کسی کمپنی میں Trade کر سکیں۔
۳) ڈیمیٹ اکاؤنٹ (Demat account) اس لئے کہ جو بھی شیئر آپ نے خریدا اسکو محفوظ کرنے کیلئے ایک Digital Form میں Store کرنے کیلئے۔ آج کل زیادہ تر Bank یہ تینوں اکاؤنٹ ایک ساتھ دیتے ہیں کہ سارے اکاؤنٹ آپکے بینک اکاؤنٹ کے اندر ہی ہوتے ہیں جس سے آپ آسانی سے شیئر خرید و فروخت کرسکتے ہیں۔
What Is Trading
ٹریڈنگ کا مطلب ہیکہ آپ جلدی جلدی کافی سارے پیسے لگاتے ہیں ایک Stocks پر پھر دوسرے پھر کسی سے کچھ نکالتے ہو کسی اور میں لگاتے ہو وغیرہ۔ دراصل ٹریڈنگ کرنا خود میں ہی ایک نوکری ہے بہت سے لوگ صرف سارا دن یہی کرتے ہیں یہاں سے نکالا وہاں ڈالا وہاں سے نکالا یہاں ڈالا اور منافع کمایا۔
What is Investing
آپ کافی لمبے وقت تک کیلئے پیسے کسی کمپنی میں انویسٹ کرتے ہیں اسکی Value کا اعتبار کرتے ہوئے مکمل جانکاری کے ساتھ پیسہ انویسٹ کرتے ہیں۔ اسکے Fundamentals کو بھی جاننا نہایت اہم ہوتا ہے۔ اس میں Risk بھی کافی ہوتا ہے مگر ٹریڈنگ کے مقابلے کم ہوتا ہے۔
Is Share Market = Gambling
ایک سوال جو لوگوں کے دل میں آتا ہے کہ کیا شئیر مارکیٹ اصلی ہے کافی لوگ جوئے سے اسکا مقابلہ کرتے ہیں اسکو بھی Gambling کہتے ہیں۔ اگر ایک حساب سے دیکھا جائے تو یہ Gambling بن بھی جاتی ہے اس وقت جب آپکو یہ معلوم نہ ہو کہ کمپنی کیا ہے؟ کیا کرتی ہے؟ کمپنی کا رکارڈ کیسا ہے؟ Financial Records کیا ہیں؟ Accounting Information کیا ہیں؟ بغیر History دیکھے آپ پیسہ انویسٹ کردیں تو یہ جوا کھیلنے جیسا ہی ہوجاتا ہے۔