What is Direct Selling?
ڈائریکٹ سیلنگ کیا ہے؟
ڈائریکٹ سیلنگ ایک مارکیٹنگ ماڈل ہے جس سے کوئی بھی کمپنی اپنے پروٹکٹ یعنی کہ فروخت کی جانے والی اشیاء اور سروسس کو لوگوں تک پہنچاتی ہے یہ اتنا کامیاب ماڈل ہےکہ جس سے اشیاء کی فروخت میں تیزی آجاتی ہے اور لوگوں کو آسانی سے سامان مہیا کرائے جاتے ہیں۔
What is Word of Mouth ?
ورڈ آف ماؤتھ کیا ہے؟
اس مارکیٹنگ پروگرام میں سارا کھیل ورڈ آف ماؤتھ یعنی کہ پروموشن کا ہی ہوتا ہے۔ جس طرح عام حالات میں آپ نے دوران سفر راستوں و شاہراہوں پر لگے ہوئے خوبصورت اشتہارات میں خوبصورتی سے بکھرے ہوئے الفاظ جو آپ کے دل کی ترجمانی کررہے ہوتے ہیں ضرور دیکھیں ہونگے اسی کو اس دنیا نے اور آسان بنا دیا ہے جو ہم بچپن سے کرتے ہوئے آرہے ہیں کوئی بھی چیز پسند آئی فوراً دوستوں کو اطلاع کیا اور استعمال کرنے کو کہا اسی طریقے کو مارکیٹنگ کیلئے استعمال کرنے والی انڈرسٹری کو ڈائریکٹ سیلنگ کہتے ہیں۔
How Do Work Direct Selling Method ?
ڈائریکٹ سیلنگ کا طریقہ کار کیا ہے ؟
ڈائریکٹ سیلنگ کے کام کرنے کا انداز کافی نرالا ہے وہ یہ کہ ایک کمپنیاں پورے پلان کے ساتھ سرکاری رجسٹریشن کراتیںہیں اس کے بعد مارکیٹ میں اترتی ہیں۔
اب اس کا تجاتی طریقہ دیکھتے ہیں کہ کمپنیاں کہتی ہیں کہ آپ نے کو ہمارا کوئی بھی سامان استعمال کیا اور اگر پسند آیا اور آپنے دوسروں کو بتایا آپ کے بتانے سے اگر کوئی بھی اس سامان کو خریدتا ہے تو اسے منافع کا کچھ حصہ آپ کو دیا جائیگا اور وہ ملتابھی ہے مگر عام حالات میں یہ کبھی ممکن ہی نہیں ہے کسی موبائیل کی دکان یا سونار کی دکان سے آپ کتنا بھی سامان خرید کر استعمال کریں اور دوسروں کو بتائیں تاکہ وہ بھی وہیں سے خریدیں مگر یہاں آپ کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا جبکہ اس موبائل والے یا اس سونار کی اشیاء کی فروخت میں آپ نے عمدہ کردار ادا کیا ہے۔
دوسرے اسٹیپ کو سمجھتے ہیں عام طور پر بازار میں جس بھی دکاندار سے ہم سامان خرید کر استعمال کرتے ہیں اسکو دوسروں کو خریدنے کو کہتے ہیں تو بعض دکاندار کچھ فیصد حصہ آپ کو دیتے ہیں مگر یہ ڈائریکٹ سیلنگ نہیں یہ عام کمیشن کی ایک شکل ہے کیونکہ اس کے بعد آپ نے جس بھی شخص کو سامان خریدوایاتھا اس نے کسی کو اگر دلوایا تو اس سے دکانداروں کی فروخت میں اضافہ بلا شبہ ہوگا مگر آپ کو اس سے کوئی بھی فائدہ نہیں ہونے والا
یہی کام بالکل ہوبہو اگر ہم ڈائریکٹ سیلنگ میں کرتے ہیں کہ کسی بھی کمپنی کا پروڈکٹ دوست و احباب کو استعمال کراتے ہیں تو ہم کو اس فروخت ہونے والی اشیاء کا کچھ حصہ یعنی کی فیصد کمپنیاں ہم کو دیتی ہیں کیونکہ فروخت کا سبب ہم بنے اور جب اس شخص نے اپنے اور بھی ساتھی کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور وہ لوگ استعمال کرنے لگے تو کمپنی نے اس کا کچھ فیصد دوبارہ ہمیں دیتی ہیں کیونکہ اصل جڑ اسکی ہم سے نکلی ہے۔
یعنی کہ ہماری وجہ سے اردگرد کے جنتے بھی لوگ اس کمپنی کے سامان کو استعمال میں لیں گے اس کی فروخت کا کچھ حصہ ہمکو بھی ملیگا اور وہ کچھ فیصد کتنا بھی ہو سکتا ہے کیونکہ سامان خریدنے اور پیچنے اور استعمال کرنے کی کوئی قید نہیں۔
How many types of companies in the market ?
کتنے طرح کی کمپنیاں مارکیٹ میں ہیں ؟
اب آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ کمپنیاں جتنی بھی مارکیٹ میں ہیں ساری لیگل اور اصلی ہیں تو اسکا جواب ہے نہیں جو بھی کپنی سرکاری اصول و ضوابط کو ملحوظ خاطر نہ رکھے سمجھ لو کہ خطرہ ہے۔
جو بھی کمپنیاں لیگل ہیں ان میں فروخت شدہ اشیاء کا کچھ فیصدی حصہ آپ کو ملے گا جیسے کی میرے پروموٹ کرنے سے اگر ۱۰۰۰۰ اشیاء فروخت ہوتی ہیں تو اسکا عموماً دس فیصد یعنی کہ ۱۰۰۰ مجھے مل جائیگا یہ حقیقت ہے لیکن اگر آپ کو کوئی ایسی کمپنی ملے جو صرف لوگوں کو جوڑنے کا منافع دینے کی بات کرنے لگے تو ہوشیار ہو جائیں کیونکہ وہ پونزی اسکیم ہے یہاں پر اشیاء کی فروخت سے زیادہ انوسٹمنٹ یا اس سے ہونے والے منافع کی ہی بات کی جاتی ہے اور یہ اتنا دلکش لگتا ہیکہ اچھے خاصے بھولے بھالے لوگ اس میں بھٹک جاتے ہیں اس لئے اس سے آپ کو ہمیشہ بچنا ہوگا۔ایک بات یاد رکھیں کہ ڈائریکٹ سیلنگ کمپنیاں ہمیشہ اشیاء کی فروخت پر ہی منافع دینگی اس کے علاوہ اگر کچھ ہے تو آپ کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور دونوں کے درمیاں فرق کو واضح طور پر سمجھیں تاکہ کوئی آپکو بیوقوف نہ بنا سکے ۔
Difference between Direct Selling and Ponzi Scheme?
ڈائریکٹ سیلنگ اور پونزی اسکیم میں فرق ؟
ڈائریکٹ سیلنگ میں سامان کے فروخت پر زیادہ توجہ دلائی جاتی ہے یا پھر سروسس کل تجارت کو پروموٹ کیا جاتا ہے کیونکہ پیسہ سامان کے فروخت سے ہی آئیگا جب تک یہ ساری چیزیں نہیں ہونگی انکم ممکن نہیں ہے یعنی کہ (فروخت = منافع) اسی کے برعکس پونزی اسکیم میں ٹوٹل ٹرن اوور جو ہوگا وہ انویسٹمینٹ پر نربھر کرتا ہے کہ لوگ کتنا پیسہ لگا رہے ہیں سامان کے خرید و فروخت کا کوئی عمل دخل نہ ہوگا پھر بھی اگر انکم ہورہی ہو تو ہوشیار ہوجائیں کہ کچھ تو غلط ہے۔
Clearing up a big misunderstanding !
!ایک بڑی غلط فہمی کا ازالہ
اس مارکیٹنگ پروگرام میں لوگوں کو لگتا ہیکہ جو شروع کرتا ہے صرف وہی پیسہ کماتا ہے اور انکم کرتا ہے حالانکہ یہ بالکل بھی درست نہیں ہے کیونکہ یہاں پر ساری چیزوں کا و لوگوں کا فیصدی کے اعتبار سے حساب کتاب رکھا جاتا ہیکہ جس نے جتنی اشیاء فروخت کیں انکو اتنا ہی منافع ملتا ہے پہلے شروع کرنے اور بعد میں شروع کرنے سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا جس نے ابھی شروع کیا وہ بھی اس شخص سے ذیادہ کماسکتا ہے جو کئی سالوں سے لگا ہوا ہے بشرطیکہ صحیح طریقہ اپنایا جائے۔
What is Passive & Active Income ?
پیسیو اور اکٹیو انکم کیا ہے ؟
کام کرو یا نہ کرو پیسہ آئے تو اسکو کہتے ہیں پیسیو انکم اسی کے مقابل میں اکٹیو انکم ہوتی ہے جس میں آپ جب تک کام کریں گے اس وقت تک پیسے ملیں گے کام بند پیسہ بند یعنی کہ نوکری، جاب، مزدوری دکانداری ان سب میں آپ کی انکم آپ کے کام پر ہوتی ہیں پیسیو انکم میں ہوتا یہ ہیکہ انسان ایک مرتبہ دن رات بنا تھکے محنت کرتا ہے اور ساری زندگی آشیانوں میں سکون کے ساتھ گزراتا ہے۔
ڈائریکٹ سیلنگ بزنس ماڈل میں یہ نہایت ہی آسان اور ممکن ہو گیا ہے ایک مرتبہ پوری لگن کے ساتھ کام کو سیٹ کرلیا جائے کم وقت میں زیادہ کام کرکے زیادہ انکم کی توقع کی جاسکتی ہے۔
آپ کوئی بھی بزنس شروع کرنا چاہتے ہیں تو آپکو ایک بڑی رقم جمع کرنی ہوگی اس کے بعد بھی ناکامی کا ڈر لگا رہتا ہے مگر اسکی خصوصیت ہیکہ آپ تھوڑے پیسے سے یا پھر بنا پیسوں کے ہی سیلنگ شروع کر سکتے ہیں اور بہت آسانی سے تھوڑی محنت کرکے منافع کماسکتے ہیں اس میں دونوں فریق کو فائدہ ہے یعنی کہ کمپنیوں کو بھی اور لوگوں کو بھی اشیاء بنانے و فروخت کرنے والے دونوں کا کس طرح فائدہ ہے اسکو سمجھنا بہت آسان ہے عام حالات میں کوئی بھی نیا فون یا پروڈکٹ مارکیٹ میں لانچ ہوتا ہے تو سب سے پہلے اسکی ایڈ چلائی جاتی ہیں شوشل میڈیا پر عام شاہراہوں جس بھی طرح سے لوگوں تک پہنچا جاسکے اسکا استعمال کیا جاتا ہے اسمیں یہ ہوا کہ کمپنی کا پیسہ پہلے لگا اور سیلس بعد میں آئیں جبکہ دوسری جانب ڈائریکٹ سیلنگ میں اشیاء کی فروخت پہلے ہوجاتی ہے اور فروخت والے کو منافع بعد میں دینا ہوتا ہے اس میں ایک سوال یہ ہیکہ بیچنے والے کا کیا فائدہ ہوا تو یہ کہ اس کے پروموٹ کرنے پر جو کچھ بھی فروخت ہوگا ان سب کا کچھ فیصدی حصہ مل جاتا ہے۔
یہ تجارت نہایت ہی انوکھی ہے اور آنلائن، آفلائن دونوں میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے۔
Visit My Web:- https://saraz.in/ Be Happy.
2 thoughts on “What is Direct Selling ? ڈائریکٹ سیلینگ کیا ہے”
bhut hi bdhiyaa information
Pingback: What is Digital Marketing? - SARAZ