ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے ؟
What is Digital marketing?
انٹرنیٹ(Internet) اور شوشل میڈیا کے ذریعے کی خانے والی تجارت کو Digital Marketing کہتے ہیں۔ اور اسکو ہی Online marketing بھی کہا جاتا ہے۔ اسکا استعمال چھوٹی، بڑی ساری کمپنیاں زور و شور سے کررہی ہیں اور خوب منافع بنا رہی ہیں۔ جسکی وجہ یہ سسٹم (System) تیزی کے ساتھ ترقی کررہا ہے۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹریڈشنل مارکیٹ سے بہتر کیوں ہے ؟
بہت ساری وجوہات کی بنیاد پر Digital Marketing System عام طور پر کی جانے والے مارکیٹنگ سسٹم Traditional Marketing سے بہتر ہوجاتا ہے۔ ان سب میں سب سے اہم وجہ یہ ہیکہ لوگو کا جو مجمع شوشل میڈیاں (Social Media) پر ہے وہ دنیا میں کہیں پر بھی Fiscally ممکن نہیں انٹرنیٹ کی ایجاد نے تقریبا دنیا کو ایک جگہ سمیٹ دیا ہے اور عام حالات میں لوگ جہاں کبھی پہنچنے کی سوچتے بھی نہ تھے ان علاقوں و ممالک میں گھر بیٹھے تجارت کرکے لاکھوں روپیہ کمارہے ہیں۔
ہم جب بھی کوئی نیا پروڈکٹ (Product) تیار کرتے ہیں تو اسے عوام تک پہنچانے کیلئے اشتہارات کا سہارا لیتے ہیں عام طور پر وہ اشتہار ہم T.V یا پوسٹر کی صورت میں دکھاتے ہیں۔ اس اشتہار سے یا اس T.V ad سے جوگ Costumer ہمیں ملیں گے وہ تعداد میں بہت کم ہونگے۔ اور ٹیلیویزن یا اخبار میں اشتہار دینے کا ایک مطلب یہ بھی ہوتا ہیکہ وہ اخبارات ان ہاتھوں میں بھی جاتے ہیں یا وہ ٹیلیویزن ان گھروں میں چلتے ہیں جنکو آپ کے سامان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ان تمام پریشانیوں کا مکمل حل ڈیجیٹل مارکیٹنگ ہے۔
ڈیجیٹل اشتہار کے فائدے
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے اشتہار شوشل میڈیاں یا پھر ویب سائیٹ پر لگاتے ہیں تو اس میں ہمیں بہت سی اہم چیزیں مل جاتی ہیں۔
1) ہمیں کن لوگوں کو اشتہار دکھانا ہے
2) کتنی دیر تک دکھانا ہے
3) کتنی بار دکھانا ہے
4) کہان کے لوگوں کو دکھانا ہے
اس کے علاوہ بھی سینکڑوں آپشن(Option) موجود ہوتے ہیں۔ بہت سی کمپناں ہیں جن کے پاس کئی Million لوگوں کا (Data) ڈیٹا موجود ہوتا ہے اور انہوں نے پوری دنیا کو کئی حصوں میں تقسیم کیا ہوا ہے جیسے کہ 1) لوگوں کو کس چیز میں زیادہ دلچسپی ہے۔ 2) کس علاقے کے لوگ کیا پسند کرتے ہیں وغیرہ۔ جسکی وجہ سے سارا کام انتہائی آسان ہوجاتا ہے۔ Google اور فیسبک ان دونوں Platform پر جب ہم کوتی اشتہار دیتے ہیں تو یہ ان کمپنیوں کو ٹرانسفر کر دیتے ہیں یہ سارے کام نہایت ہی آسان اور سستے ہوتے ہیں پرانے اشتہار سسٹم میں ہمیں یہ علم نہیں رہتا تھا کہ کس پوسٹر کا شو سے کتنے کسٹمر بنے لیکن اب گوگل تمام ڈیٹیل بتا دیتا کہ کتنے لوگوں نے دلچسپی دکھا وہ کہاں کے رہواسی ہیں وغیرہ۔
نئے دور میں دنیا بہت تیز اور آسان ہوگئی ہے تجارت کرنا بالکل سہل ہوگیا ہے۔ ہمیں اس بات کا علم ہوگیا کہ ہم کس چیز پر کام کرنا چاہتے ہیں یا کس چیز میں ہمیں مہارت ہے یعنی کہ Niche معلوم ہو تو ہمیں کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا جب ہم اپنی نیش تلاش کررہے ہوں تو کچھ چیزوں پر ضرور غور کریں کہ ۱) لوگوں کو کس طرح فائدہ پہنچا سکتے ہیں ۲) کوئی ایسی چیز جس سے ہمکو بہت درد ہوا ہو اور لوگو کو اس میں نہیں دیکھنا چاہتے ہوں وغیرہ۔ اس میں ہمکو اتنا ماہر ہونا لازم ہوجاتا ہیکہ کوئی ہمارے مد مقابل نہ ہو۔
رکھ حوصلہ وہ منظر بھی آئیگا پیاسے کے پاس چل کر سمندر بھی آئیگا اگر بنا رکے دل لگا کر کام کیا گیا تو دور حاضر میں کامیابی بہت سستی ہوگئی ہے۔
اپنے کسٹمر کو پہچانئے۔
ہم جو اشیاء فروخت کرنے کیلئے بنا رہے ہیں اور جسکو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے اشتہار دیکر لوگوں تک پہنچا رہے ہیں وہ کون لوگ ہیں یہ معلوں ہونا بھی بہت اہم ہے۔ تاکہ جب اشتہار دکھانا ہو تو ہم اپنی ٹارگیٹڈ(Targeted)عوام تک پہنچ سکیں۔ وہ کوئی بھی ہو سکتے ہیں بچے ہو سکتے ہیں جن کے لئے ہم کھلونے و روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء بناتے ہیں۔ جوان نسل ہو سکتی ہے جن لئے ہم نے کوئی کورس یا انکی زندگی کو آسان کرنے والی اشیاء بنائی ہیں۔ وہ عورتیں بھی ہو سکتی ہیں جن کیلئے کچن یا پھر میک آپ وغیرہ تیار کرتے ہیں۔ ضعفاء بھی ہو سکتے ہیں جنکی کسی بیماری کا حل یا اچھی صحت کیلئے کوئی پروڈکٹ بنایا گیا ہو وغیرہ۔ ان معلومات کے ساتھ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کرکے پیسہ کمانا بہت ہی آسان ہو جاتا ہے۔
پروڈکٹ اور سروسس کیسے بہتر بنائیں ؟
جب بھی تجارت شروع کریں خواہ وہ Traditional ہو یا Digital ہمیشہ اپنے پروٹکٹ کو اچھا بنائیں اور کسٹمر سے لاکھو لینے کی نہ سوچیں بلکہ انکو کیسے اچھے سامان یا اچھی کتابیں، کورسس وغیرہ کم قیمتوں میں دے سکتے ہیں اس سے عوام کا بھروسہ جیتا جا سکتا ہے جوکہ تجارت کیلئے نہایت ہی اہم ہے
فری لانچنگ کیا ہے ؟
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی دنیا بہت ہی وسیع ہے۔ جب ہم اس میں اترتے ہیں تو سب سے پہلے کچھ ایسا کام کرنا ہوتا ہے جس سے لوگ ہمارے پروڈکٹ یا سروسس میں دلچسپی دکھائیں۔ اس کیلئے کچھ دنوں تک کام بنا کسی پیسہ کے کرنا ہوگا کسی کی ویڈیو ایڈٹ کردی یا کسی کیلئے مضمون لکھا یا کوئی پروجیکٹ بنایا وغیرہ جو ہماری فیلڈ ہوگی اس حساب سے کہ اگر ایڈ چلاریے ہیں تو کچھ دن تک ٹرائل دے کر کسٹمر کو اپنا بنانا بھی بہت اہم ہے۔ اس کے بعد ہمارے پاس خبرہ و تجربہ کا ایک پہاڑ بن جائیگا جسے دیکھ کر بڑی بڑی کمپنیاں و آرگنائزیشن رابطہ کریں گی اشتہارات کیلئے یا ڈیزائن وغیرہ کیلئے۔ شرط یہ ہیکہ بنا رکے تسلسل کے ساتھ کام کریں پوری ایمانداری و فراخ دلی سے کام لو انجام تک پہنچائیں کیونکہ لوگ صاف شفاف کاموں کو ہی پسند کرتے ہیں۔
چند بہترین مہارتیں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیلئے
ایک اچھا اور بہتریں ڈیجیٹل مارکیٹر کہلانے کیلئے کچھ چیزیں آنی لازم ہیں۔
1) شوشل میڈیا کیسے کام کرتا ہے
2) روز آنہ کچھ نہ کچھ نیا سیکھنا۔
3) ڈیٹا انالیسس (Data Analysis)
4) اپنی غلطیوں کی تصحیح
5) ورڈپریس + بیسک HTML
6) فوٹوز اور پوسٹر ڈیزائنگ
7) ویڈیوز ایڈیٹنگ
1 thought on “What is Digital Marketing?”
Amazing knowedg