سرچ انجن آپٹومائیزیشن کیا ہے
سرچ انجن آپٹومائیزیشن یہ دو الگ الگ الفاظ کا مجموعہ ہے۔ سب سے پہلے دیکھتے ہیں سرچ انجن کیا ہوتا ہے۔
سرچ انجن سرچ انجن ایک سافٹ وئیر سسٹم ہے جسکو معلومات کو تلاش کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔ ہم کو تو پتا ہی ہے کہ دنیا میں ہزاروں ویب سائٹ ہیں لاکھوں TB دیٹا یہاں پر ہے۔ اس دیٹا کو ڈھونڈ کر لانے والا ایک سسٹم بنایا گیا ہے۔ جسکو ہم سرچ انجن کہتے ہیں۔
آپٹومائیزیشن کسی چیز کو منظّم انداز میں استعمال کرنا۔ یا پھر کسی چیز کا بہترین طریقہ سے استعمال کرنا۔ یہ اسکا سادہ سا ملطب ہے۔
Search Engine Optimization
سرانجن کو آپ کیسے استعمال کرسکتے ہیں۔ میرا ایک پروڈکٹ بزنس ہے۔ تو میں چاہونگا کہ جب کوئی بھی شخص میری تجارت کے تعلق سے انٹرنیٹ کا استعمال کرے تو اسکو سب سے پہلے میری ویب سائٹ دکھے۔ یہی سب سے اہم استعمال ہے سرچ انجن کا جو ہم کرتے ہیں۔ Search Engine Optimization میں
کیا ہم Search Engine کو optimize کرسکتے ہیں؟
سرچ انجن ایک عمدہ سافٹ ویئر سسٹم ہے۔ اس میں ہم کبھی بھی Search Engine کو optimize نہیں کر سکتے۔ بلکہ ہم اپنی ویب سائٹ کا بہتر طریقے سے Optimize کرتے ہیں جس سے ہم Search Engine سے فائدہ اٹھا سکیں۔ جسیے کہ میری ایک ڈیزائن کی ویب سائٹ ہے اور میں چاہتا ہوں کہ جب کوئی اسکو تلاش کرے تو سب سے پہلے میری ویب سائٹ دکھے۔ اسکا سادہ مطلب یہ کہ اپ ی ویب سائٹ کو اتنا بہتر طریقے سے Optimize کرنا ہے کہ وہ Search Engine میں سب سے اوپر دکھے جس سے میرا بزنس اوپر جائے اور منافع ہو۔
اگر Search Engine یا پھر Google ہماری زندگی میں نہیں ہوتا تو کیا ہوتا؟
ابھی اگر ہمیں کسی کار یا پھر کسی چیز کی قیمت معلوم کرنی ہے تو ہم گوگل پر لکھتے ہیں اور وہ تمام چیزیں سامنے آجاتی ہیں لیکن اگر Search engine نہ ہوتا تو ہمیں سارے URLs یاد رکھنے ہوتے جیسے ہم کچھ وقت پہلے تک موبائل نمبر یاد رکھتے تھے اور یہ بھی یاد رکھنا ہوتا کہ کون سی ویب سائٹ پر کیا ہے کس طرح کی معلومات ہے۔
سب سے مشہور و معروف Search Engine کون سے ہیں۔
سب سے پہلے نمبر پر Google جسے آپ جانتے ہی ہیں۔ اسکے بعد !Yahoo ہے اور اسکے بعد تیسرے نمبر پر آتا ہے Bing یہ تینوں سب سے زیادہ استعمال کئے جانے والے search Engine ہیں۔ اسکے علاوہ بھی Baidu یہ چائنا میں بہت مشہور سے تقریبا 85% سے زیادہ کے شئیر اسی کے پاس ہیں۔ایک اور Search Engine ہے Yandex یہ رشیا میں 50% لوگ استعمال کرتے ہیں۔ ان سب کے علاوہ ایک ایسا Search Engine ہے جو گوگل کے مقابلے استعمال ہوتا ہے کیونکہ ہم سب کو معلوم ہے کہ Google ہمارا ڈیٹا محفوظ کرتا ہے تو اس لئے خاص طرح کی چیزیں Search کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں Duck Duck Go میرے خیال سے آپ نے بھی استعمال کیا ہوگا اسکا نام کافی مزاحیہ ہے مگر یہ یوزر کا ڈیٹا بالکل بھی محفوظ نہیں کرتا تو جو لوگ یہ چاہتے ہیں کے انکا کوئی بھی ڈیٹا save نہ ہو تو گوگل کی جگہ اسکو استعمال کر سکتے ہیں۔