Benefits of YouTube Learning

Benefits of YouTube Learning

Table of Contents

Benefits of YouTube

سیکھنے اور پڑھنے کے اعتبار سے تمام شوشل میڈیا میں یوٹیوب سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے، یہا پر ہر ایک چھوٹا بڑا اپنے اپنے مفاد کے حساب سے چیزوں کو تلاش کرتا ہے، اس کے بعد اسکو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے، مختصر یہ کہ YouTube کے علاوہ تمام شوشل میڈیا پر صرف اسکرولنگ ہوتی ہے، ایسا نہیں ہیکہ وہاں پر اچھی باتیں نہیں ہوتی مگر وقت کم ہوتا ہے، ویڈیو چھوٹی ہوتی ہیں اسی لئے ان پر زیادہ تفصیلی گفتگو نہیں ہوتی، اگر ہم تحیہ کرلیں تو ہم بھی YouTube کو نہایت عمدہ طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں.

شوشل میڈیا کے اعتبار سے یوٹوب

تمام شوشل میڈیا میں یہ سب سے زیادہ معروف ہے کیونکہ اسکو لوگ دو طرح سے استعمال کرتے ہیں، پہلا سیکھنے کیلئے، دوسرا پیسہ کمانے کیلئے، بہت سے یوٹوبر ایسے ہیں جنہوں نے یوٹوب سے سیکھ کر YouTube پر ہی کام کیا اور اچھی انکم کررہے ہیں، بہت سے لوگوں نے اسی پلیٹ فارم کا استمعال کرکے اپنے دوسرے کئی سارے بزنس تیار کرلئے ہیں، کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو ویڈیوز دیکھتے وقت تحیہ کرتے ہیں کہ کچھ کرنا ہے مگر نہیں کرتے، بعض اشخاص کا معاملہ یہ ہوتا ہیکہ YouTube کی ویڈیو دیکھنے کے بعد انکو یاد بھی نہیں رہتا کہ کیا سیکھا، خیر ہم اسکو کافی عمدہ طریقے سے استمعال کر سکتے ہیں، اور سیکھ کر نوکری یا تجارت شروع کر سکتے ہیں.

You Tube is a free platform

YouTube سے سیکھیں ؟

پچھلے بلاگ میں اختصار کے ساتھ اسکا ذکر کیا گیا تھا، آج تفصیل سے جانتے ہیں، YouTube سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ، یا گرافک ڈیزائن، یا کوئی اور علم کیسے حاصل کیا جائے، کیونکہ ضروری تو نہیں کہ ہر شخص جو ویڈیو بنا رہا ہے سچ کہہ رہا ہو، یا ہر بندہ ریسرچ کرکے ویڈیوز بناتا ہو، ایسا ممکن ہی نہیں ہے، اس کیلئے سب سے پہلے اپنی مرضی سے اپنی دلچسپی کا ویڈیو نکالنا ہے، پھر دیکھنا ہیکہ کہ ایک عنوان پر کتنے ویڈیوز ہیں، اگر کئی سارے ہوں تو سمجھیں کہ بندے نے محنت کی ہے، اور اب اسکی Playlist کا موازنہ کریں کہ مواد کیسے ہیں، کن کن عنوان پر ویڈیوز بنایا ہے، ساتھ ہی یہ بھی دیکھیں کے جو باتیں کررہا ہے کیا اسکو پرکٹل کرکے سمجھاتا ہے یا نہیں، کیونکہ عملی تدریب زیادہ ضروری ہوتی ہے.

وقت کو مرتب کریں...

وقت کی اہمیت پر ہم نے سیکڑوں کتابیں دیکھی،سنی، اور پڑھی ہیں، جس سے یہ اندازہ ہو جاتا ہیکہ بنا وقت کو مرتب کئے کسی بھی چیز کو بآسانی نہیں کیا جا سکتا، اگر کوشش کی جائے تو اس کام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، جتنا لوگ سوچتے ہیں اتنا بھی مشکل نہیں ہے کہ وقت کو ترتیب دیا جائے، اور اس کے بعد حرص کے ساتھ علم کو لیا جائے، اور ہر ایک چیز کو باریکی سے سیکھ کر عمل میں لایا جائے.

Next Blogs Type

یوٹوب کے اور تمام طرح کی چیزوں پر مکمل طور سے اگلے بلاگ میں ذکر کیا جائیگا، ارادہ تو یہی تہا کہ ساری باتوں کو ایک بار میں ہی ذکر کر دیا جائے، مگر بلاگ طویل ہونے کا خدشہ تھا اس لئے خاص کو ذکر کرکے عام کو مؤخر کر دیا، جن عناوین پر اگلے بلاگ میں تفصیلی بحث ہوگی، وہ ذیل میں مذکور ہیں….انکے فوائد اگلے بلاگ میں پڑھيں.

1) ویڈیو کلپ

2) چھوٹی ویڈیو

3) پوڈکاسٹ ویڈیو

4) مشاہدین

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Post

Contact Us