Blockchain technology

bitcoin/crypto/currency/blockchain

Table of Contents

بلاک چین سسٹم کا طریقہ کار

Blockchain System کیسے کام کرتا ہے اسکی مکمل وضاحت ستوشی ناکاموٹو نے کردی ہے۔ اور میلانی سوان نے بھی اپنی کتاب میں واضح کیا ہے۔
Blockchain System میں مختلف معلومات کو Block’s کی شکل میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ Blockchain System Buy & Sell کے رکارڈ کو محفوظ کرنے کیلئے تشکیل دیا گیا تھا اس لئے ان معلومات کیلئے جو لفظ استعمال ہوتا ہے وہ Transaction “ٹرانزیکشن” ہے۔ ہر بلاک میں دو پاسورڈ ہوتاہے جنکو “key” کہتے ہیں۔
blockchain

Key کیا ہوتی ہے؟

Blockchain System میں “key” بہت اہم ہوتی یہ دو طرح کی ہوتی ہیں پہلی شخصی  (Private)دوسری عوامی (Public)۔ شخصي key کو صرف صارف(user) ہی جانتا ہے۔ یہ بطور دستخط (signe) استعمال ہوتی ہے۔ جس طرح کسی چیک پر صارف کا دستخط ضروری ہوتا ہے۔ جو قانونی طور پر اسکے علاوہ کوئی اور نہیں کرسکتا۔اسی طرح یہ “key” بھی صارف (user) کے علاوہ کوئی اور داخل نہیں کرسکتا اور اسکے بعیر ٹرانزیکشن نہیں ہوسکتی۔
عوامی یعنی (public) کی (key) جسے صارفین (users) کسی دوسرے user کی جانب ٹرانزیکشن کرتے وقت داخل کرتے ہیں۔ یہ صارف کی شناخت یا اکاؤنٹ نمبر کی طرح کام کرتی ہے۔ یعنی جس طرح اکاؤنٹ نمبر کی تفصیلات(Details) کے بغیر رقم کی بینک میں منتقلی نہیں ہوسکتی بالکل اسی طرح Public Key کے بغیر ٹرانزیکشن (Transaction) ممکن نہیں۔

Blockchain System چار چیزوں پر ہی منحصر ہے۔

۱) شخصی “key”۔ دوسرا عوامی “key”۔ تیسرا ٹرانزیکشن کی تفصیل۔ چوتھا وقت یعنی کی ٹرانزیکشن Timing کیا ہے۔ ساتھ ہی Block کس وقت بنا ہے۔

بلاک چین میں ٹرانزیکشن

اگر آپکو کسی کو کوئی بھی کریپٹو کوائن بھیجنی ہے تو دونوں کے پاس ایک سافٹ ویئر پروگرام موجود ہونا چاہئے جو بلاک چین کی تفصیلات پر تبدیلی کرنے اسکو دکہانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ اس میں سب سے مشہور Binance app ہے۔ جسے تقریباً سبھی کرپٹو ٹریڈر استعمال کرتے ہیں۔
اگر آپکو کسی کو کوائن بھیجنا ہے تو اس کیلئے بطور اکاؤنٹ یا ایڈریس اسکی “public key” کو سافٹ ویئر میں ڈالنا ہوگا اور اپنی “private key” کو بطور دستخط داخل کرنا ہوگا۔ یہ دونوں کیز، ٹرانزیکشن کی تفصیل اور ٹرانزیکشن کا وقت ملکر ایک بلاک میں شامل ہوجائیں گے۔ اس بلاک کی تصدیق ہوتے ہی آپکے نام سے کوئن ختم ہوکر سامنے والے شخص کے نام پر آجائیگی۔ اسکے بعد دونوں صارف کے کمپیوٹر اس Block کا ایک ایک ریکارڈ اپنے پاس محفوظ کرلیں گے۔اسی وقت نیٹورک پر موجود تمام سافٹ ویئر اس بلاک (Block) کا ایک ایک ریکارڈ اپنے پاس محفوظ کرلیں گے۔ اب یہ ریکارڈ تمام سافٹ ویئر میں موجود ہوگا تو بلاشبہ اسکو ختم کرنا ناممکن ہوجاتا ہے۔ اس سسٹم کا ہر بلاک خود میں ایک شناخت رکھتا ہے۔ Blockchain میں جب بھی کوئی ٹرانزیکشن ہوکر بلاک بنتا ہے تو وہ نیٹورک سے منسلک تمام کمپوٹر کو نظرآتا ہے۔ جسکی وجہ سے تمام کمپوٹر اسکو اپنے بلاک میں ازخود شامل کرلیتے ہیں۔
blockchain technology crypto

Blockchain system control

اگر کوئی ٹرانزیکشن منسوخ کرنے کے لئے اس بلاک کو اپنے کمپیوٹر سے ختم کرے تو جتنے بھی سافٹ ویئر سے وہ منسلک ہے سب غلط ہو جائے گا۔ اب یاتو وہ سافٹ ویئر خود اس ریکارڈ کو درست کر لےگا یا نیٹورک کے دوسرے کمپیوٹر اسکو قبول کرنے سے انکار کر دیں گے۔ اس لحاظ سے Blockchain system میں کسی بھی طرح کا غلط رد و بدل کرنے کیلئے پورے نیٹورک کا ۵۱ فیصد کنٹرول آپ کے ہاتھ میں ہونا چاہئے تاکہ 49% بھی خود کو ۵۱فیصد کے حساب سے بدل لیں تو ممکن ہے۔ لیکن یہ اکثر مشہور کرنسیوں میں کمپیوٹر کی زیادتی کی وجہ سے اسکا امکان ہی نہیں۔

Blockchain System in 2lines

1)ہر بلاک میں چار چیزیں ہوتی ہیں۔
* بھیجنے والے کی Private Key
* وصول کرنے والے کی Public Key
* ٹرانزیکشن کی تفصیل 
* ٹرانزیکشن کا وقت
2) ہر بلاک اپنی شناخت رکھتا ہے۔
3) ہربلاک نیٹورک پر موجود تمام کمپیوٹر میں محفوظ ہوتا ہے۔
4) اس Blockchain system میں رد و بدل کے لئے ۵۱ فیصد کمپیوٹرز پر Control ضروری ہے۔
blockchain technology crypto

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Post

Contact Us

Scroll to Top