Bitcoin is a Crypto Currency
سب سے زیادہ مشہور Crypto Currency Bitcoin ہے۔
بلاک چین ٹکنالوجی میں سب سے بڑی اور پہلی Crypto Currency Bitcoin ہے۔ستوشی ناکا موٹو نے Blockchain اور Bitcoin کا تصور ایک ساتھ دیا اور یہ Crypto Currency یعنی کہ Bitcoin 2009 میں وجود میں آئی۔ Bitcoin میں Blockchain کے ساتھ بطور Digital Currency کچھ خصوصیات کا اضافہ ہے۔ چونکہ Bitcoin کی بنیاد Blockchain System ہے اسی لئے اس میں ایک چھوٹی سی مثال سے سمجھتے ہیں اگر آپ کسی کو ایک Bitcoin ٹرانسفر کرتے ہیں تو اس میں آپ رسیور کی پبلک “کی” اور پرائیویٹ “کی” اسکو Bitcoin بھیجیں گے اور یہ بالکل ایک میسیج کی طرح ہوتا ہے جس میں سامنے والے شخص کی پبلک “کی” فون نمبر یا میل کی جگی استعمال ہوتی ہے اور آپ کی پرائیویٹ “کی” دستخط کے طور پر تاکہ آپکے علاوہ کوئی اور یہ میسج نہ بھیج سکے۔ یہ Bitcoin میں موجود ایک عمدہ فنکشن ہے۔ پرائیویٹ ‘کی’ ،پبلک “کی” اور وقت کے عناصر موجود ہوتے ہیں۔
تفصیلی طریقہ
جب بھی کوئی Bitcoin وجود میں آتی ہے تو وہ ایک غیر خرچ شدہ ہوتی ہے جسکو Unspent Transaction Output کہا جاتا ہے۔ یہ ٹرانزیکشن معلومات کا ایک مجموعہ ہوتی ہے۔جس میں مالیت، مالک کی تفصیل، گزشتہ مالک کا ایڈریس اور وقت وغیرہ کی تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔ UTXO کا مطلب ہے کہ مالک اسکو آگے خرچ کرسکتا ہے۔ تمام Bitcoin دس کروڑ چھوٹے چھوٹے حصوں پر مشتمل ہوتی ہے جنہیں “ستوشی” کہا جاتا ہے۔اور ہر UTXO کی قیمت “ستوشی” میں ریکارڈ کی جاتی ہے۔ مطلب اگر اسکی قیمت دو Bitcoin ہے تو اسکا مطلب ہوا بیس کروڑ ستوشی۔ اس UTXO کا ایک کوڈ ہوتا ہے جو اسکو دوسری ٹرانزیکشن میں منفرد رکھتا ہے۔یہ ٹرانزیکشن ستوشی کی کسی بھی تعداد کی بن سکتی ہے۔
اسکرین شاٹ کی تفصیلات۔۔
Txid:- یہ ٹرانزیکشن کی آئی ڈی ہے جس دوسرے سے منفرد رہتی ہے۔
Vout:- جب ایک ٹرانزیکشن ایک سے زائد جگہ پر بھیجی جائے تو اس میں فرق اس کوڈ سے معلوم ہوتا ہے۔یہ اوپر والے حصے میں 0 اور نیچے والے میں 1 ہے
Address:-یہ وہ پتہ ہے جس سے ٹرانزیکشن بھیجی جاتی ہے۔ چونکہ یہ کوڈ کی شکل میں ہوتا ہے اس لئے اسکا مالک کافی حد تک پوشیدہ رہتا ہے۔
Amount:- یہ ٹرانزیکشن لی قیمت ہے۔اوپر والے کی چالیس اور نیچے والے کی دس ہے۔
Conformation:- یہ حصہ بتا رہا ہے کہ اس بلاک کی تصدیق ہوچکی ہے یا نہیں۔ چونکہ Blockchain Technology بلاکوں کی ایک زنجیر کی طرح ہوتی ہے جس میں ہر اگے والا پیچھے والے بلاک کی بنیاد پر ہی ہوتا ہے۔
Spendable:- یہ ایک اہم کوڈ ہے جو یہ بتا رہا ہیکہ یہ ٹرانزیکشن نئے اکاؤنٹ میں پہنچ چکی ہیں لیکن ابھی اگلی Txid میں تبدیل نہیں ہوئی ہیں۔ یہ خرچ کئے جانے کے قابل ہیں جنکا اگلا مالک انکو خرچ کریگا تو یہ txid میں ضم ہوجائیں گی اور یہاں انکی ویلیو False ہوجائیگی۔ اسکے بعد انکو کبھی کہیں استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔
بٹ کوائین Bitcoin کی نقول کے فائدے۔
بٹ کوائین کی جو نقول پورے نیٹ ورک پر محفوظ ہیں انکے دو اہم فائدے ہیں۔
1) آئندہ کیلئے ان ٹرانزیکشن کو وہی خرچ کرسکتا ہے جس کے پاس انکی پرائیویٹ کی ہو۔ اگر کوئی نقلی یا جعلی ٹرانزیکشن بنا کر خرچ کرنا چاہے تو ناممکن ہے نہیں کرسکتا۔
2) اگر آپ کے پاس سے ٹرانزیکشن نمبر 11110000 ڈیلیٹ ہوجائے تو آپ اس کی نقول کی مدد سے دوبارہ بنا سکتے ہیں یا اسکی کوئی نقل اس کی جگہ پر خرچ کر سکتے ہیں۔
فائدہ:- آج کل Bitcoin اور دیگر کرنسیوں کو ایکسچینج کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان میں بھی سارا عمل یہی ہوتا ہے۔ فرق بس اتنا ہیکہ صارف انٹرنیٹ کی مدد سے اپنے کمپیوٹر کی جگی ایکسچینج کمپیوٹر سسٹم کا استعمال کررہا ہوتا ہے۔