ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی ضرورت کیوں؟

Benefits of Digital Marketing

Table of Contents

Benefits of Digital Marketing

تیز رفتار سے ترقی کرتی ہوئی دینا نے ہر خاص و عام کو الیکٹرونک کردیا ہے، تمام چیزیں جنکا تصور ہمنے نہ کیا تھا وہ بھی انٹرنیٹ پر بڑے زور وشور سے گردش کرتی ہیں، ہر طرح کی خدمات انجام دی جا رہی ہیں، لوگ کوسوں دور بیٹھ کر اپنا کام سرانجام دیتے ہیں، چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا شخص اس انٹرنیٹ کی دنیا کا حصہ ہے،کورونا کے بعد سے اس دنیا میں بہت ہی تیزی سے ترقی ہوئی جن لوگوں نے وقت کو غنیمت جان کر فائدہ اٹھالیا وہ آج کسی اور ہی مقام پر ہیں، مگر ابھی دیر نہیں ہوئی کیونکہ یہ انٹرنیٹ کا دور ہے ہر روز نت نئے طریقے سے لوگ اس سے جڑتے ہیں اور اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں.

شروع کہاں سے کریں ؟

ایک اہم سوال یہ ہے کہ ابتدا کہاں سے ہوں کیونکہ ہم نے تو اب تک صرف خرافات میں وقت صرف کیا ہے، یوٹوب کو ہمنے صرف دل بہلانے کیلئے استعمال کیا ہے، تو اسی یوٹوب پر ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے نہایت عمدہ کورس موجود ہیں جسکو لوگ بہت پیسے خرچ کرکے کرتے ہیں، گوگل پر اسکا بہتریں کورس ہے جسکو کرنے پر گوگل کا اپنا ایک عمدہ کورس ہے جسکو کرنے پر سرٹیفکیٹ بھی دیتا ہے، اور کی بدولت لوگ بڑی بڑی کمپنیوں میں کام کررہے ہیں، یوٹوب نے لوگوں کو بتایا کہ سیکھنے کی طلب ہوتو آپ ایک کمرے میں بیٹھ کر آسمان میں پرواز کرسکتے ہیں، ہم کو سب سے پہلے کچھ معروف لوگوں کے کورس کرنے ہونگے، دھیان رکھنا ہوگا کے جو بھی سیکھیں اس کو ہوبہو اپلائے کرنے کی کوشش کریں، جب ویڈیوز کا بلاگ پڑھیں تو ساتھ کاپی،قلم ضرور رکھیں تاکہ بوقت ضرورت دوبارہ ویڈیو نہ دیکھنی پڑے، اسی دن اسکا پرکٹکل کریں اور جب بھی مشکلات آئیں دوبارہ سے جو لکھا اسکو دیکھیں.

یوٹوب کے فائدے

شوشل میڈیا کے تمام ایپ میں سب سے بھترین سیکھنے کیلئے YouTube ہے، یہ ایک ایسا ایپ ہے جسمیں کم و بیش تمام چیزیں موجود ہیں، ہرشخص کے اپنے خیالات پر منحصر ہیکہ وہ کیسے فائدہ اٹھاتا ہے، YouTube پر تمام ویڈیو بالکل فری ہیں، اس میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے بہت سے بڑے بڑے کورس ہیں، جنکو پڑھانے والے خود آنلائن کمپنیوں کے مالک ہیں، اور انکے بمعاوضہ کورسس بھی ہیں، YouTube ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر آپ من چاہی چیزیں دیکھ سکتے ہیں، اگر آپ کچھ سیکھنے کی تڑپ رکھتے ہیں تو یہ آپکو سکھا دیگا، اگر آپ دل بہلانا چاہتے ہیں تو وہ بھی اس پر موجود ہے، اہل خرد ہمیشہ کچھ نہ کچھ سیکھنے کے متمنی ہوتے ہیں

Benefits of network Marketing

فائدہ مند کورس کون سا ہے؟

دور حاضر کے اعتبار سے فائدہ مند کورس ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا ہے، سوال یہاں ہے کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں کیا ؟؟ تو نہایت سادہ سا جواب ہے کہ آپ کو کس میں زیادہ دلچسپی ہے؟؟ خود سے یہ سوال کریں جب یہ معلوم ہو جائے تو شروعات کریں، ہر شخص کی دلچسپی الگ ہوتی ہے، کسی کو فیسبک میں تو کسی کو انسٹاگرام میں، کسی کو بلاگ لکھنے میں، کسی کو ویڈیو بنانے میں، کسی کو ویب سائٹ میں وغیرہ…، اپنی دلچسپی کے اعتبار سے کچھ معتبر لوگوں کے کورس کا انتخاب کریں اور جب تک مکمل نہ ہو کسی اور کا کورس نہ دیکھیں خواہ وہ کتنا ہی اہم کیوں نہ ہو، ابتدا ہی سے تمام چیزوں کو عمدہ طریقے سے استعمال کرنا شروع کریں، اور پھر دھیرے دھیرے تکمیل ہوگی.

کورسس کے نام......

ڈیجیٹل مارکیٹنگ مکمل کورس 10 گھنٹہ

اس کورس میں یہ سکھایا ہے کہ ایک کامیاب ڈیجیٹل مارکیٹر کیسے بنے، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اسٹیٹجی کیا ہیں؟، ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں اسکوپ، سیلری، نوکری کے کیا وسائل ہونگے، Off page SEO vs On Page SEO اور ساتھ ہی ڈیٹا ڈرائیون وغیرہ بھی نہایت آسان زبان میں سکھایا جاتا ہے .

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے طریقے

اس میں شروع سے لیکر آخر تک تمام چیزوں کی طرف رہنمائی کی گئی ہے، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے ؟ یہ انڈسٹری کیسے کام کرتی ہے؟ بیس سیٹنگ کیا ہوتی ہے وغیرہ،

کورسس کو انتہائی اطمینان کے ساتھ کریں اور اسکے بعد اس کو ہوبہو پرکٹکل کریں، چند دنوں کے بعد آپ کو اندازہ ہوگا کہ آپ نے بہت کچھ سیکھا ہے اور بہت کچھ سیکھنا باقی ہے.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Post

Contact Us

Scroll to Top