حسن كردار سے دلوں کو فتح کرلو
حسن اخلاق زندہ قوموں کا سرمایہ اورستون، اور غلبہ پانے کی علامت ہے، اگر اخلاق حسنہ ہو تو یقینا قومیں غالب ہوتی ہیں، وگرنہ برے اخلاق کی حامل قوموں کا مقدر تباہی وبربادی کے سوا کچھ بھی نہیں، شریعت اسلامیہ نے حسن اخلاق کی تلقین کی ہے، کیونکہ معاملات میں اخلاق حسنہ کو کامل ایمان کی دلیل بتایا گیا، علامہ ابن قیم رحمہ الله کہتے ہیں ؛ دين پورا کہ پورا اخلاق ہے، جس نے اخلاق کو بہتر کیا یقینا اس نے دین کو بھی بہتر کیا.